انٹرنیشنل

مسئلہ کشمیر، طیب اردوان کی انٹری، پاک ، بھارت کو مذاکرات کی دعوت

مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے'اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی کو بہتر انداز میں کرنا چاہیے: طیب اردوان

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کو حل کروانے کیلئے انٹری کرتے ہوئے پاک ، بھارت کو مذاکرات کی دعوت دے دی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے حامی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کے لیے ترکیہ اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی کو بہتر انداز میں کرنا چاہیے۔

ترکیہ کے صدر نے کہا کہ امن کے قیام کے لیے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے جبکہ یوکرین کی جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ ترکیہ دنیا میں تنازعات کے خاتمے اور امن کے فروغ پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کی صورتحال کی وجہ سے ترکیہ پر پناہ گزینوں کا بوجھ ہے۔ داعش اور اس جیسی دہشتگردانہ تنظیموں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرنے والوں سے بیزار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button