کھیل

پی ایس ایل 10 ، سب سے پہلے کن غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جائیگا؟ نام سامنے آگئے

اسٹیو اسمتھ،جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز، عادل رشید، بین ڈکٹ، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، سیم بلنگز، جو رو ٹ وغیرہ شامل ہیں

لاہور(کھوج نیوز سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن10 کے سلسلے میں سب سے پہلے کن غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطہ کیا جائے گا؟ تمام کھلاڑیوں کے سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی حکمت عملی کے تحت پی ایس ایل فرنچائزز رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں پرغور کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق ابتدائی لسٹ میں اسٹیو اسمتھ،جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز، عادل رشید، بین ڈکٹ، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، سیم بلنگز، جو روٹ، ٹم سودی، فن ایلن،کائیل جیمیسن، ایڈم ملن، اش سوڈھی، رسی وین ڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریزا ہینڈرکس اور جیسن ہولڈر شامل ہیں لہٰذا ان غیر ملکی کھلاڑیوں سے سب سے پہلے رابطہ کیا جائیگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں سے آئندہ سال سب سے پہلے رابطہ کیا جائے گا لہٰذا پی سی بی آئندہ سال آئی پی ایل تاریخوں کے ٹکراؤ کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق حکمت عملی بنا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی، فرنچائزر پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پربات کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button