پاکستان

ججزبھی دودھ کےدھلےہوئےنہیں،وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی کھڑاک کردیا

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ کوئی ادارہ کلیم نہیں کرسکتا کہ اس کی تاریخ قابل فخر ہے، یہاں ججز بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں

اسلام آباد ( کھوج نیوز )ججزبھی دودھ کےدھلےہوئےنہیں،وزیردفاع خواجہ آصف نے بھی کھڑاک کردیا۔رپورٹ کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ کوئی ادارہ کلیم نہیں کرسکتا کہ اس کی تاریخ قابل فخر ہے، یہاں ججز بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں، ایک طرف عمرا ن خان کہتے ہیں میرے قتل کا ذمہ دار آرمی چیف ہوگا دوسری طرف کہتے ہیں بات صرف آرمی چیف سے کریں گے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہنا تھا  کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کے باہر میسج پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تھے، پی ٹی آئی کی پنجاب کی وزیرصحت بھی بار بار کہہ رہی تھیں،تحریک انصاف کے اپنے رہنماؤں نے 9مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، 9مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائی ۔ خواجہ آصف نے کہاکہ9مئی کو سب کچھ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ہوا، پی ٹی آئی کے رہنما 9مئی کے واقعات کو اپنائیں یا پھر ان سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔ ، وہ لوگ کون تھے جنہوں نے کور کمانڈرہاؤس کے باہر لوگوں کو جمع کیا،جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کے باہر میسج پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تھے..

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button