سوشل ایشوز

شہریوں کیلئے اچھی خبر، ملک بھر میں پیاز اور آٹے کی قیمت میں حیران کن کمی

کراچی میں پیاز 100 سے 120 روپے کلو، لاہور میں پیاز 80سے 100 روپے کلو جبکہ چکی کا آٹا 160 روپے کلو سے کم ہو کر 140 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

لاہور(کھوج نیوز) بھارت سے پیاز کی برآمد کھلنے اور ملک میں جاری گندم بحران کے باعث بھی شہریوں کے لئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ ملک بھر میں پیاز اور آٹے کی قیمت میں حیران کن کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پیاز 80 سے 100 روپے فی کلو ، کراچی میں پیاز 100 سے 120 روپے کلو جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ایک کلو پیاز 120 روپے اور سکھر میں 130روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف ملک بھر میں گندم بحران کے باوجود کراچی میں چکی کا آٹا 160 روپے کلو سے کم ہوکر 140 روپے فی کلو ہوگیا۔ فلور ملز کا ڈھائی نمبر آٹا 120 روپے فی کلو سے کم ہو کر100 روپے فی کلو ہوگیا۔ پنجاب میں 10 کلو آٹے کی قیمت میں 500 سے600 روپے تک کمی دیکھی گئی جبکہ لاہور ڈویژن میں10 کلو آٹے کا تھیلا 800 روپے، فیصل آباد ڈویژن میں 830 روپے اور گجرات ڈویژن میں 850 روپے میں دستیاب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button