پاکستان

چوہدری نثارعلی خان بہت جلد سیاست سےکنارہ کشی اختیارکریں گے یا پھر وہ کسی بڑی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں گے؟ بیٹے نے والد کےمستقبل کی خبرسنادی

،چوہدری تیمور علی خان نے کہا کہ میرے والد اب بھی اپنے حلقے کے عوام سے مسلسل رابطہ میں رہتے ہیں اور وہ اب بھرپور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں

راولپنڈی(کھوج نیوز)چوہدری نثارعلی خان بہت جلد سیاست سےکنارہ کشی اختیارکریں یا پھر وہ کسی بڑی سیاسی جماعت کا حصہ ہوں گے،بیٹے نے والد کےمستقبل کی خبرسنادی،رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار علی خان بہت جلد اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔یہ بات ان کے صاحبزادے چوہدری تیمور علی خان نے کھوج سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی،چوہدری تیمور علی خان نے کہا کہ میرے والد اب بھی اپنے حلقے کے عوام سے مسلسل رابطہ میں رہتے ہیں اور وہ اب بھرپور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں ۔چوہدری تیمور علی خان نے بتایا کہ ہم نے اپنے والد چوہدری نثار علی خان کسی بڑی سیاسی پارٹی کا حصہ بن جائیں گے اگر انھوں نے کسی بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار نا کی تو وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔

چوہدری تیمور علی خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے والد اپنی پرانی جماعت مسلم لیگ (ن) میں واپس جائیں گے یا کسی دوسری پارٹی میں شامل ہوں گے اس حوالہ سے ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا لیکن سیاست میں جوڑ توڑ کا عمل جاری رہتا ہے اور پارٹیاں تبدیل کرنا بری بات بھی نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button