پاکستان

عمران خان سے ملاقات پر پابندی، شیر افضل مروت اپنے ہی ساتھیوں کیخلاف بھڑک اٹھے

میرا پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملنا بہت ضروری تھا لیکن عمر ایوب اور شبلی فراز کے کہنے پر ملنے نہیں دیاگیا: شیر افضل مروت

راولپنڈی (کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے جیل میں ملاقات پر کس نے پابندی لگائی؟ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت اپنے ہی ساتھیوں کے خلاف بھڑک اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و قومی اسمبلی کے ممبر شیر افضل مروت نے عمران خان سے ملاقات پر پابندی کے متعلق کہا کہ ملاقاتوں میں رکاوٹ جیل حکام ڈال سکتے ہیں یا جو اوپر ہوتے ہیں وہ بھی رکاوٹ ڈال سکتے ہیں،کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آیا تھا نہیں ملنے دیا گیا، آج بھی میری ملاقات نہیں کرائی۔میرا عمران خان سے ملنا بہت ضروری تھا لیکن عمر ایوب اور شبلی فراز کے کہنے پر ملنے نہیں دیاگیا ۔ان کا کہنا تھا میں تو الیکشن بھی لڑنا نہیں چاہتا تھا، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر الیکشن لڑا، میں بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلا تھا، آزادی کے لئے نکلا تھا، میں جس ایجنڈے کے لیے نکلا تھا وہ ایجنڈا آج ختم ہو گیا، یہ لوگ آئیں اور قیادت کریں میں ان کی پیروی کروں گا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا مجھے عہدوں کی کوئی لالچ نہیں، پی ٹی آئی کو میں نے اس وقت اٹھایا جب یہ مردہ گھوڑا بن گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے لیے کبھی مشکلات پیدا نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی کوآگاہ کیا تھا کہ 8 فروری سے مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور پارٹی کی آفیشل میڈیا ٹیم میرے خلاف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button