پاکستان

نوازشریف کی خواہش پر لاہورمیں کینسرہسپتال بنانے کی تیاریاں تیزکردی گئیں

کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی خواہش پر لاہور میں کینسر ہسپتال بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ یہ کینسر ہسپتال 2025 میں مریضوں کو ابتدائی مرحلے میں کلینکل سہولیات دینے کے قابل ہو جائے گا،واضح ہو کہ کچھ عرصہ قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےویلنشیاء ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا ۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ویلنشیاء ٹاؤن کے قریب کینسر ہسپتال کی مجوزہ سائٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں کینسر ہسپتال کی سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

مریم نواز نے کینسر ہسپتال کیلئے دنیا بھر سے بہتر ین سپشلائزڈ ڈاکٹرز بلانے اور مریضوں کے تیمارداروں کیلئے ہوٹل بنانے کی ہدایت کی۔دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے علاج کیلئے سرکاری ہسپتال بنائیں گے،پنجاب کے پہلے سرکاری ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا،کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اور جدید ترین مشینری لائیں گے۔سابق سینیٹر پرویز رشید،ارکان پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق،خواجہ عمران نذیر،ثانیہ عاشق اورڈاکٹر عدنان بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے، چیف سیکرٹری،ایس ایم بی او آر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،سیکرٹری کو آپریٹو،کمشنر لاہور،ڈی سی لاہوراوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button