پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سےجمہوریہ قازقستان کےسفیرکو پنجاب میں سرمایہ کاری کی پیشکش

قازق سیفر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پہلی خاتون چیف منسٹر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اس ملاقات میں قازقستان اور پنجاب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا

لاہور(کھوج نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر یرژان کِسٹافن (Yerzhan Kistafin) کی ملاقات ہوئی اس موقع پر قونصل جنرل قازقستان راؤ خالد خان بھی موجود تھے شہدا کے بچوں کےلئے قازقستان میں سٹڈی کے لئے سکالرشپ کا اعلان قازقستان کے سفیر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو دورہ کی دعوت بھی دی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے قازقستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔

قازق سیفر کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پہلی خاتون چیف منسٹر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اس ملاقات میں قازقستان اور پنجاب کے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا، اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی جمہوریہ قازقستان کے سفیر سے ہونے والی اس اہم ملاقات میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، زراعت، توانائی اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

قازقستان کو پنجاب سےٹیکسٹائل، آلات جراحی، کھیلوں کا سامان، اجناس، سٹرس فروٹس، سبزیاں برآمد کرنے پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ جبکہ توانائی، کان کنی اور صنعتی شعبوں میں قازقستان کی مہارت سے استفادہ کرنے پر گفتگو بھی کی گئی۔

مریم نواز شریف نے قازقستان کے سفیر کو یقین دلایا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ زرعی شعبے میں تعاون اور زراعت کی ترقی اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے ٹیکنالوجی کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز اور قازقستان کے سفیریرژان کِسٹافن نے تجارتی اور اقتصادی منصوبوں میں شراکت داری کیلئے کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر قازق سفیر نے اعتراف کیا کہ یوریشیائی خطے کو بحیرہ عرب اور جنوبی ایشیا سے جوڑنے کے لیے قدرتی لنک کے طور پر پاکستان کا کردار اہم ہے۔ ملاقات میں سینٹر پرویز رشید ، سینیٹر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب چیف سیکرٹری اور دیگر حکام بھی موجود تھے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button