انٹرنیشنل

برطانوی وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو عہدہ سے برطرف کیوں کیا؟

وزیرِ اعظم رشی سونک نے وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹا دیا۔

برمنگھم(ویب ڈیسک)برطانوی وزیراعظم نے وزیرداخلہ کو عہدہ سے برطرف کیوں کیا؟برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک نے وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹا دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیرِ داخلہ ذمے داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے بر طرف کر دیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرِ داخلہ کی برطرفی کابینہ میں بڑے رد و بدل کا آغاز ہے۔

سویلا کو ملک میں فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مارچ سے نمٹنے کی حکمتِ عملی پر تنقید کا سامنا تھا۔ سویلا بریورمین نے کہا تھا کہ پولیس فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہروں پر پابندی نہ لگا کر تعصب کر رہی ہے۔ سویلا بریورمین کے بیان پر شدید تنقید کی گئی تھی اور ان سے استعفے کے مطالبات بھی سامنے آئے تھے۔

دوسری جانب کنزرویٹو پارٹی کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم طویل مدتی فیصلوں کے لیے حکومت میں اپنی ٹیم مضبوط کر رہے ہیں۔ کنزرویٹو پارٹی نے کہا کہ وزیرِ اعظم رشی سونک روشن مستقبل کے لیے طویل مدتی فیصلے چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button