پاکستان

سیٹ ایڈجسٹمنٹ،نوازشریف،چوہدری شجاعت ملاقات فائنل

مسلم لیگ نون اور (ق) لیگ کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈ جسٹسمنٹ سے متعلق مزاکرات کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ(ن) اور ق لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ،نوازشریف،چوہدری شجاعت ملاقات فائنل، پاکستان مسلم لیگ نون اور (ق) لیگ کے درمیان آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سیٹ ایڈ جسٹسمنٹ سے متعلق مزاکرات کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کے درمیان آنے والے دنوں میں ایک اہم ملاقات ہو گی جس میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری شافع حسین کا کہنا ہے کہ( ق) لیگ کسی جماعت میں ضم نہیں ہورہی ہے تاہم (ن )لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات طے پاگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ق) اپنی انفرادی شناخت کو برقرار رکھے گی ۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ق )کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔اپنے ایک بیان چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے،نواز شریف کو معیشت کی بحالی ،بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی ۔سربراہ (ق) لیگ نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں، ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے،ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت، لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button