انٹرنیشنل

بھارت میں جوبائیڈن کا استقبال مودی کی بجائے کس نے کیا؟ نام سامنے آگیا

امریکی صدر کا استقبال وزیر ٹرانسپورٹ جنرل (ر) وی کے سنگھ نے کیا' جوبائیڈن کا بھارت میں تعینات اپنے سفیر سے ناراضگی کا اظہار

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچنے والے امریکی صدر جوبائیڈن کا استقبال مودی کی بجائے کس نے کیا؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے لئے امریکی صدر جوبائیڈن گذشتہ روز نئی دہلی پہنچے جہاں پر ان کا استقبال بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی بجائے وزیر ٹرانسپورٹ جنرل (ر) وی کے سنگھ نے کیا جبکہ بھارت میں تعینات امریکی سفیر ایرک گارسیٹی اپنی بیٹی کے ہمراہ فوری طور پر ایئر پورٹ پر پہنچ گئے تھے ۔ واضح رہے کہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد جوبائیڈن کا یہ پہلا دورہ بھارت تھا لیکن ان کے استقبال کے لئے کوئی بڑی شخصیت نہ ہونے پر جوبائیڈن نے بھارت میں تعینات اپنے سفیر سے ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button