انٹرنیشنل

بھارت میں 1901ء کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

رواں سال سال اگست میں اوسط بارش 161.7 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ماہ اگست میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1901 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں 1901ء کے بعد گرمی کی شدت میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ، ماہ اگست نے گرم اور خشک ترین ہونے پر تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رواں سال سال اگست میں اوسط بارش 161.7 ملی میٹر تک رہی۔بھارت میں گزشتہ ماہ اگست ریکارڈ پر اب تک کا گرم اور خشک ترین اگست رہا۔ بھارتی محکمہ موسمیات کیمطابق اگست 2023 میں اوسط زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1901 کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔گرم اور خشک ترین اگست کی بنیادی وجہ بارشوں کی کمی اور کمزور مون سون سیزن رہا، رواں سال سال اگست میں اوسط بارش 161.7 ملی میٹر تک رہی جو 2005 کے اگست کے پچھلے ریکارڈ سے 30.1 ملی میٹر کم ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے گرین ہاس گیسوں کا اخراج تیزی سے شدید اور دیرپا گرمی کی لہروں کو فعال کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button