پاکستان

میرٹ پرجاؤں گا ،جج نےعمران خان کو”نتھ” ڈال دی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اہم ریمارکس دیے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)میرٹ پر جاؤںگا ،جج نے عمران خان کو نتھ ڈال دی،رپورٹ کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے اہم ریمارکس دیے ہیں کہ انہوں نے جیل سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا میں میرٹ پر جاں گا، کیونکہ Im not dilawar، Im Dalairآج صبح آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست پر ان کیمرہ سماعت کی۔اس موقع پر پی ٹی آئی وکلا اور ایف آئی اے پراسیکیوٹرز کی ٹیم کمرہ عدالت میں موجود تھی۔ پراسیکیوٹر پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر اعتراض اٹھایا گیا جس پر خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ وہ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دیتے ہیں۔

نہوں نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں آپ کی طرف سے جیل ٹرائل اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا، اس لیے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواستوں پر فیصلہ آنے دیں، پھر اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔سماعت کے دوران ایک موقع پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کہا کہ انہوں نے جیل سماعت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے کہا میں میرٹ پر جاں گا، کیونکہ Im not dilawar، Im Dalairجج ابوالحسنات نے کہا پی ٹی آئی اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لے تو سماعت کر سکتا ہوں۔ اس پر پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لے لیتے ہیں۔جج نے کہا کہ ضمانت کی درخواست واپس لے لیں اور ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے پر دوبارہ دائر کرلیں۔ اس کے بعد انہوں نے ہائیکورٹ میں جیل منتقلی اور عدالتی دائرہ اختیار زیر سماعت ہونے کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت 4 ستمبر بروز پیر تک ملتوی کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button