انٹرنیشنل

جنون ہو تو ایسا، 98مرتبہ الیکشن ہارنے کے بعد بھارتی شہر کا ایک بار پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ

فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے ہیں لیکن پھر بھی الیکشن لڑوں گا: حسنورام

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) جنون ہو تو ایسا………بھارتی ریاست اترپردیش کے رہائشی نے 98 مرتبہ الیکشن ہارنے کے باوجود ایک بار پھر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 79 سالہ حسنورام امبیڈکری 98 دفعہ الیکشن ہارچکے ہیں وہ اب 99 ویں مرتبہ الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں کیونکہ وہ فتح پور سے 100 مرتبہ الیکشن لڑنے کے خواہش مند ہیں حالانکہ فتح پور سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔ حسنو رام کا کہنا ہے کہ ‘الیکشن لڑنا میرا جنون ہے اور میں اس پر آنے والے اخراجات خود ادا کرتا ہوں، مجھے معلوم ہے میں الیکشن نہیں جیت سکتا مگر یہ بات مجھے الیکشن لڑنے سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 100 دفعہ الیکشن لڑنے کی خواہش رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس سے پہلے دنیا سے نہیں جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button