پاکستان

21نشستوں پر ضمنی انتخابات، غیر سرکاری نتائج ‘ ن لیگ ایک بار پھر آگے

قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر 2 نشستیں (ن) لیگ نے حاصل کیں جب کہ پیپلزپارٹی اور سنی اتحادکونسل قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئیں

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن ایک بار پھر آگے نظر آ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتیجے میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کی 5 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے جن میں سے 2 نشستیں (ن) لیگ نے حاصل کیں جب کہ پیپلزپارٹی اور سنی اتحادکونسل قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئیں، ایک آزاد امیدوار نے بھی قومی اسمبلی کی نشست جیت لی۔ ملک بھر سے صوبائی اسمبلیوں کی 16 نشستوں پر انتخابات کے غیر سرکاری نتائج بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق ن لیگ10 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے سب سے آگے ہے جب کہ پیپلزپارٹی، سنی اتحادکونسل اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست پرکامیابی ملی۔ اس کے علاوہ مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی ایک ایک نشست پرکامیاب ہوئی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار نے حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button