انٹرنیشنل

جنگ نہ روکی گئی تو اس کا انجام بہت برا ہوگا’ سابق امریکی صدر اوباما کی اسرائیل کو دھمکی

اسرائیل کی جنگ میں غزہ میں پانی اور کھانا بند کرنے سے نہ صرف فلسطینیوں کے رویے مزید سخت ہو جائیں گے بلکہ اس سے اسرائیل کی بین الاقوامی حمایت بھی کمزور پڑ جائے گی

امریکا(کھوج نیوز) امریکا کے سابق صدر براک اوباما نے اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے خلاف جنگ بندی نہ کی گئی تو اس کے نتائج بہت برے ہو سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت پر سابق صدر براک اوباما نے کہا کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں غزہ میں پانی اور کھانا بند کرنے سے نہ صرف فلسطینیوں کے رویے مزید سخت ہو جائیں گے بلکہ اس سے اسرائیل کی بین الاقوامی حمایت بھی کمزور پڑ جائے گی۔ اوباما نے یہ بھی کہا کہ انسانی جانوں کی قیمتوں کو نظر انداز کرنے کی اسرائیل فوج کی حکمت عملی انہیں الٹا جواب دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی جارحیت کی وجہ سے اب تک 5 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ال آہلی اسپتال پر میزائل حملے کے بعد اسرائیل نے مزید اسپتالوں پر بمباری کی دھمکی دی ہے اور اسپتال خالی کرنے کی وارننگ دی ہے۔ عرب ٹی وی کو انٹرویو میں فلسطینی ہلال احمرکی ترجمان نیال فرسخ نے بتایاکہ اسرائیلی فوج مسلسل غزہ پٹی کے اسپتالوں کو خالی کرانے کی وارننگ دے رہی ہے اور اسرائیلی طیارے غزہ کے اسپتالوں کے بالکل قریب بمباری کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button