سوشل ایشوز

پٹرول سستا ہونے کے بعد عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور، چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام صارفین کے لیے فی کلوچینی کی قیمت 155روپے مقرر کی گئی ہے

لاہور(کھوج نیوز) پٹرول سستا ہونے کے بعد عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے دستیابی کے ساتھ ہی سبسڈی والی سستی چینی 8 روپے فی کلو مہنگی کردی۔

ذرائع کے مطابق بغیر سبسڈی والی چینی کی فی کلو قیمت میں بھی8 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا، یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام صارفین کے لیے فی کلوچینی کی قیمت 155روپے مقرر کی گئی ہے۔ بی آئی ایس پی صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 109 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل عام صارفین کے لیے چینی کی قیمت 147 روپے فی کلو تھی، سبسڈی کے تحت چینی کی پرانی قیمت101 روپے فی کلو تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button