سوشل ایشوز

بچوں کو بھاری بھرکم اسکول بیگز سے چھٹکارا دلانے کا پلان سامنے آگیا

محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبہ و طالبات اپنے بستے میں ہوم ورک کے لیے ہر مضمون کی علیحدہ علیحدہ کاپیاں رکھنے کے بجائے صرف ایک عدد رجسٹر رکھیں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز)بچوں کو بھاری بھرکم اسکول بیگز سے چھٹکارا دلانے کا پلان سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کےبیشترممالک میں اسکول جانےوالےبچے انتہائی وزنی بستے کمر پر اٹھائے نظر آتے ہیں جنہیں دیکھ کر یقیناً سب کو ہی دکھ ہوتا ہے۔ خبر یہ ہے کہ آزاد کشمیرمیں ’ون نوٹ بک پالیسی‘ متعارف کرائی گئی ہے، محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبہ و طالبات اپنے بستے میں ہوم ورک کے لیے ہر مضمون کی علیحدہ علیحدہ کاپیاں رکھنے کے بجائے صرف ایک عدد رجسٹر رکھیں گے۔  کشمیر کے وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی نے بتایا کہ ایک رجسٹر کے استعمال سے جہاں بچوں کو اضافی بوجھ سے چھٹکارا ملے گا، وہیں والدین کو تعلیمی اخراجات میں بھی کافی آسانی میسر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ آئندہ سال سے کتابوں کی موٹائی کو کم کرکے اسمارٹ سلیبس متعارف کرایا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ون نوٹ بک پالیسی کو پہلے مرحلے میں پرائمری سطح پر لایا گیا ہے بعد ازاں اسے سکینڈری کلاسز میں بھی لاگو کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button