پاکستان

نوازشریف کی واپسی کو کتنے فیصد پاکستانیوں نے خوش آئند قرار دیا؟ سروے رپورٹ آگئی

50 فیصد پاکستانیوں نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کے لیے بہتر قرار دے دیا: گیلپ سروے رپورٹ

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی واپسی کو کتنے پاکستانیوں نے خوش آئند قرار دیا؟ اس حوالے سے سروے رپورٹ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان کے سروے میں بتایا گیا ہے کہ 30 فیصد پاکستانیوں نے ملکی معاشی بحران کے حل کے لیے نواز شریف سے امید باندھ لی جبکہ 22 فیصد نے پی ٹی آئی چیئرمین کو واحد امید کہا،30 فیصد نے مایوسی کے ساتھ کہا کہ معاشی بحران کوئی حل نہیں کرسکتا۔ سروے کے مطابق نواز شریف کی مینار پاکستان پر تقریر 34 فیصد پاکستانیوں نے سنی ، 80 فیصد نے تقریرکی تعریف کی جبکہ 50فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ملکی مستقبل کے لیے بہتر قرار دیا۔ سروے میں51 فیصد نے ن لیگ کے لیے آئندہ عام انتخابات میں جیتنیمیں بھی مدد گار ثابت ہونے کا کہا جبکہ 70 فیصد مفاہمت کے بھی حامی نظر آئے۔ گیلپ سروے میں ملکی ترقی کے لیے نواز شریف کو چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنماں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں نے نواز شریف کی وطن واپسی کو ڈیل کا نتیجہ قرار دیا البتہ 27 فیصد نے اس رائے کو رد کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button