انٹرنیشنل

دبئی پولیس کی کارروائی، فون فراڈ کرنیوالے 494 افراد گرفتار

گرفتار 494 ملزمان میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں: دبئی پولیس کا گرفتار کیے گئے ملزمان کے متعلق مؤقف

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فون فراڈ کرنے والے 494 افراد کو گرفتار کرلیاجبکہ 400سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق دبئی پولیس کا بتانا ہے کہ فون فراڈ کا شکار افراد کی 400 سے زائد شکایات موصول ہوئی تھیں اور ملزمان بینک صارفین کو نشانہ بناتے تھے۔ گرفتار 494 ملزمان میں پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس نے بتایاکہ دھوکابازوں نے بینک اکانٹس تک رسائی کیلئے کالز اور ای میلز کے حربے استعمال کیے جبکہ ملزمان سے فراڈ میں استعمال ہونے والی رقم، فون اور لیپ ٹاپ ضبط کرلیے گئے ہیں۔ دبئی پولیس نے ایک بار پھر عوام کو بینک اکانٹس کی تفصیلات کسی کو بھی بتانے سے سختی سے منع کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button