کھیل

1300 سے زائد دنوں کے بعد مقبول ریسلر رومن رینز کی حکمرانی ختم

رومن رینز کو ایک اور مقبول ریسلر کوڈی روڈز نے ریسل مینیا 40 کے مین ایونٹ میں شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل ٹائٹل اپنے نام کرنے کا خواب پورا کرلیا

فلاڈلفیا(مانیٹرنگ ڈیسک) 1300 سے زائد دنوں کے بعدمقبول ریسلر رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں حکمرانی ختم ہوگئی ہے جبکہ کوڈی روڈز نے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق رومن رینز کو ایک اور مقبول ریسلر کوڈی روڈز نے ریسل مینیا 40 کے مین ایونٹ میں شکست دے کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل ٹائٹل اپنے نام کرنے کا خواب پورا کرلیا۔ رومن رینز 2020 میں ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بنے تھے اور 1316 دن تک یہ اعزاز ان کے پاس رہا۔ مجموعی طور پر وہ چوتھے سب سے زیادہ لمبے عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن رہے۔ کوڈی روڈز نے جنوری میں مسلسل دوسرے سال رائل رمبل مقابلہ جیت کر رومن رینز کو ریسل مینیا 40 میں چیمپئن شپ مقابلے کا چیلنج کیا تھا۔ گزشتہ سال بھی کوڈی روڈز نے رائل رمبل مقابلے کو جیت کر ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن رومن رینز سے مقابلے کا انتخاب کیا تھا مگر ریسل مینیا 39 میں انہیں شکست کا سامنا ہوا۔

فلاڈلفیا میں ہونے والے ایونٹ میں کوڈی روڈز نے دلچسپ مقابلے کے بعد رومن رینز کو شکست دی۔ میچ کے دوران رومن رینز کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے ان کے کزنز جمی اوسو، Solo Sikoa اور دی راک بھی رنگ میں پہنچے مگر ان ریسلرز کی مداخلت کو جے اوسو، Seth Rollins، جان سینا اور انڈر ٹیکر نے ناکام بنا دیا۔ اس موقع کا فائدہ اٹھا کر کوڈی روڈز نے اپنے مخصوص دا کا استعمال کرکے رومن رینز کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔ یہ پہلی بار ہے جب روڈز خاندان کا کوئی ریسلر ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا۔

ریسل مینیا کے دیگر میچز میں ایک اور دلچسپ مقابلہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ہوا۔ یہ مقابلہ ڈریو میکنٹائر اور Seth Rollins کے درمیان ہوا جس میں ڈریو میکنٹائر کامیاب ہوکر چیمپئن بنے مگر اس موقع پر ریسلر Damian Priest نے منی ان دی بینک بریف کیس کیش کرایا۔ اس بریف کیس رکھنے والے ریسلر کو کسی بھی وقت چیمپئن شپ مقابلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس طرح Damian Priest نے چند منٹ بعد ہی ڈریو میکنٹائر کو چیمپئن شپ سے محروم کر کے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button