پاکستان

رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا، اس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟ پتا چل گیا

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ سے شروع ہوکر رات ایک بج کر 52 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میں رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا اور اس کی ٹائمنگ کیا ہوگی؟ اس کا پتا چل گیا ہے لیکن رات ہونے کی وجہ سے یہ نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

تفصیلات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ سے شروع ہوکر رات ایک بج کر 52 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ بتایا جارہا ہے کہ رات 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا تاہم رات ہونے کی وجہ سے سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔ سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو، پھر ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس سمیت دیگر شمال مشرقی امریکی ریاستوں اور کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں دیکھا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button