پاکستان

نیپرا نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی' صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا ہے ، بجلی کے بلوں میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے اعدادو شمار بھی سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور یہ اضافہ فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button