انٹرنیشنل

دنیا بھر میں کتنے ملین افراد غربت کا شکار ہیں؟ ہلا کر رکھ دینے والی رپورٹ آگئی

کورونا وبا اور یوکرین جنگ نے دنیا بھر میں 165 ملین افراد کو غربت میں دھکیل دیا' کئی ممالک قرضوں کے سود کی ادائیگی پر زیادہ رقم خرچ کرنے پر مجبور ہیں: رپورٹ

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا وباء اور یوکرین جنگ سے کتنے ملین افراد غربت کا شکار ہو چکے ہیں اس حوالہ سے ہلا کر رکھ دینے والی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کورونا وبا اور یوکرین جنگ نے دنیا بھر میں 165 ملین افراد کو غربت میں دھکیل دیا۔ رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے تقریبا 3.3 بلین لوگ جو آبادی کا نصف بنتے ہیں، ایسے ممالک میں رہ رہے ہیں جو تعلیم اور صحت کے بجائے قرضوں کے سود کی ادائیگی پر زیادہ رقم خرچ کرنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس سال کے آخر تک 75 ملین افراد انتہائی غربت کا شکار ہوجائیں گے۔ ان افراد کی یومیہ آمدنی 2 یا سوا دو ڈالر سے بھی کم ہوگی جب کہ 90 ملین مزید غربت کی لکیر سے نیچے آ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق 165 ملین نئے غریب لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے سالانہ لاگت 14 بلین امریکی ڈالر یا عالمی پیداوار کا 0.009 فیصد اور ترقی پذیر معیشتوں کے لیے 2022 میں کل عوامی بیرونی قرضوں کی خدمات کے 4 فیصد سے کچھ کم ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button