پاکستان

آئی ایم ایف کی مان مانیاں جاری، عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل

اوسطا ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے ، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطا فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کا ایک اور مطالبہ پورے کرنے کے لئے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ پر بجلی کی قیمت میں اضافہ ایک ساتھ ہوگا یا مرحلہ وار اس کا فیصلہ کابینہ کرے گی، بنیادی ٹیرف میں اضافہ یک مشت کیا جائے یا مرحلہ وار؟ اس حوالے سے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوسطا ٹیرف کی فی یونٹ قیمت 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 30 روپے تک ہو جائے گی، ٹیکس اور سلیبس کے ساتھ اوسطا فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نوٹیفکیشن کی صورت میں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button