انٹرنیشنل

بھارتی وزیراعظم مودی کی یقینی شکست، دوست سرمایہ کاروں نے راہیں جدا کرلیں

نریندرا مودی کے نزدیک سمجھے جانے والے بڑے سرمایہ کاروں نے مودی کی یقینی شکست کو بھانپتے ہوئے ان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے

نیو دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو اپنی ہی آبائی ریاست گجرات میں شکست کا خطرہ لاحق، بڑے سرمایہ کاروں نے حمایت سے ہاتھ اٹھا لیا’ جس کے بعد مودی سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا اپنی آبائی ریاست گجرات میں بدترین شکست کا خطرہ ہے ۔ بھارتی مبصرین بھی بھارت میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں نریندرا مودی کو کانگریس سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کی فتح سے متعلق قیاس آرائیاں کر رہے ہیں جبکہ نریندرا مودی کے نزدیک سمجھے جانے والے بڑے سرمایہ کاروں نے مودی کی یقینی شکست کو بھانپتے ہوئے ان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ بہت سے عالمی اور بھارتی اداروں نے بھارت میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں مودی کی پارٹی کی پوزیشن کو کمزور قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button