سوشل ایشوز

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ چونکا دینے والی رپورٹ

ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ ہوا جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.96 فیصد رہی

اسلام آباد(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں کتنا اضافہ ہوا؟ وفاقی ادارہ شماریات نے چونکا دینے والی رپورٹ جاری کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی، آٹے کا تھیلا، انڈے، دال، چاول، خشک دودھ اور لہسن کی قیمتیں بڑھ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کے قیمت میں 116 روپے 28 پیسے کا اضافہ ہوا، فی درجن انڈوں کی قیمت 3 روپے 29 پیسے بڑھی، علاوہ ازیں دال ماش اور دودھ کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران گیارہ اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button