پاکستان

انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ کا دو ٹوک اعلان

ہم مخلص امیدواروں پر کمپرومائزڈ نہیں کریں گے اور اگر کسی جگہ ہمیں بھی مدد کی ضرورت پڑے تو صرف وہاں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات ہوگی: ثناء اللہ

لاہور(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ نے پنجاب میں ہونے والے انتخابات میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا دو ٹوک اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء کا کہنا تھا کہ ہمارا عزم ہے کہ ن لیگ پنجاب میں بھرپور انداز سے انتخابی عمل کو آگے لے کر بڑھے اس لیے ہم ملک کے تمام 297 صوبائی اور تمام 146 قومی اسمبلی کے حلقوں سے اپنے امیدوار نامزد کریں گے۔ انہوں ںے کہا کہ ہم اپنے جیتنے والے اور مخلص امیدواروں پر کمپرومائزڈ نہیں کریں گے اور اگر کسی جگہ ایسی صورتحال پیش آئی کہ ہمیں بھی مدد کی ضرورت پڑے تو صرف وہاں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات ہوسکتی ہے، ہماری جماعت اس بات پر متفق ہے کہ انتخابی اتحاد نہیں کیا جائیگا۔ انہوں ںے کہا کہ قبل ازیں ایسا ہوا ہے کہ بعض اضلاع میں ہم نے اپنے امیدوار نامزد نہیں کیے تھے لیکن ہم نے اس بار اسے چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے کیوں کہ ہم پارٹی کو یوسی کی سطح تک منظم کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button