انٹرنیشنل

سب وے کی جانب سے امریکی شہریوں کو انوکھی آفر، ساری زندگی مفت سینڈوچ دینے کا اعلان

امریکہ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فاسٹ فوڈ برینڈ نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے اُس خوش نصیب گاہک کو تاحیات ’ڈیلی ہیرو‘ سینڈوِچ مفت دینے کا اعلان کیا جائے گا جو اپنا نام قانونی طور پر تبدیل کر کے ’سب وے‘ رکھنے پر رضامندی ظاہر کرے گا۔
یہ مقابلہ ویب سائٹ ’سب وے نیم چینج ڈاٹ کام‘ پر رواں ہفتے یکم اگست سے چار اگست تک جاری رہے گا۔ اس مقابلے میں امریکہ سے تعلق رکھنے والا کوئی بھی نوجوان حصہ لے سکتا ہے۔ ویب سائٹ پر حصہ لینے والے افراد میں سے ایک کو سب وے کی جانب سے چُنا جائے گا جسے ساری زندگی مفت سینڈوِچ کھانے کے لیے اپنا نام قانونی طور پر تبدیل کرنے پر رضامندی ظاہر کرنا ہوگی۔
سب وے کا کہنا ہے کہ مقابلہ جیتنے والے شخص کے نام تبدیل کرنے پر آنے والے خرچے کو اُٹھایا جائے گا۔ اس مقابلے میں شریک ہونے والے افراد کو ’سپر فینز‘ کہا جا رہا ہے۔ مقابلے کا اعلان کرتے ہوئے سب وے نے کہا کہ ’2022 میں تاحیات مفت سب وے کھانے کے لیے ایک سپرفین نے سب وے سیریز کا ایک فٹ لمبا ٹیٹو بنوایا۔‘
ڈٰیلی ہیرو سب وے کا نیا سینڈوِچ ہے۔ ڈیبیو کے بعد اب تک 20 لاکھ ڈیلی ہیرو فروخت ہو چکا ہے۔ دوسری جانب اس مقابلے کو جیتنے والے امیدوار کو چار ماہ کے اندر ’سب وے‘ کو اس بات کا ثبوت دینا ہوگا کہ اُس نے اپنا قانونی طور پر سب وے رکھ لیا ہے۔    

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button