پاکستان

عمران خان کودیوارسےلگانےکی تیاری؛پرویزخٹک نے کے پی کے فتح کرنے کا اعلان کردیا

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز تمام حلقوں سے امیدوار کھڑا کرے گی

پشاور (کھوج نیوز) عمران خان کودیوارسےلگانےکی تیاری؛پرویزخٹک نے کے پی کے فتح کرنے کا اعلان کردیا ،رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہےکہ ان کی جماعت کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز تمام حلقوں سے امیدوار کھڑا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ 19 اگست کو نوشہرہ میں جلسے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کررہے ہیں، مانسہرہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، سوات، مردان اور دیگر شہروں میں بھی جلسے کیے جائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پارٹی کا نعرہ، امن، ترقی اور خوشحالی ہوگا، ہم نے ریاستی اداروں کے ساتھ جنگ نہیں بلکہ ان کو مضبوط کرنا ہے۔ دوسری جانب  ممبر کورکمیٹی شوکت  علی کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز  کے  چیئرمین اور محمود خان وائس چئیرمین ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button