انٹرنیشنل

سموگ سے نمٹنے کیلئے کونسا پلان تیار کیا گیا؟ تمام کہانی کھل کر سامنے آگئی

بھارت کے محکمہ موسمیات اوردیگر متعلقہ محکموں نے سموگ کیاثرات سے نمٹنے اور اس کو کم کرنے کے لئے مصنوعی بارش کا پلان تیار کیا ہے

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سموگ کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کونسا پلان تیار کیا گیا؟ اس حوالے سے تمام کہانی کھل کر سامنے آگئی جس کے بعد شہریوں میں ہلکی سے خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کا شہر نئی دہلی اور ممبئی سموگ کی لپیٹ میں ہے اوراس وجہ سے لوگ بیمار بھی ہورہے ہیں۔سموگ کی وجہ سے سکول پہلے ہی بند کردیئے گئے ہیں اور نقل وحمل کو محدود کردیاگیا ہے تاہم ا ب محکمہ موسمیات اوردیگر متعلقہ محکموں نے سموگ کیاثرات سے نمٹنے اور اس کو کم کرنے کے لئے مصنوعی بارش کا پلان تیار کیا ہے ۔ اس کے لیے باقاعدہ انتظامیہ سے قانونی اجازت درکار ہوتی ہے اس کے بعد متعلقہ محکمے کو اجازت دی جاتی ہے۔ اس وجہ سے 20 نومبر تک موسمی اثرات کو دیکھتے ہوئے مصنوعی بارش کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔ شہر نے پہلے ہی تمام سکول بند کردیئے ہیں، تعمیراتی سرگرمیاں روک دی ہیں اور کہا ہے گاڑیوں کے استعمال پر پابندیاں عائدکرنے کا بھی سوچا جارہا ہے۔

قانونی منظوری اور موسمی حالات پر انحصار کرتے ہوئے، مقامی وزیر ماحولیات نے کہا کہ حکام 20 نومبر کے قریب سے مصنوعی بارش کو سوچیں گے ۔چین، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں اس سے پہلے اس طرح کے اثرات کو کم کرنے کیلیے مصنوعی بارش ہو چکی ہے۔دہلی کے محکمہ ماحولیات کے مطابق یہ ایک ایسی تکنیک ہے جس میں سلور آئیوڈین جیسے مادوں کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ بارش ہوسکے۔ گزشتہ ہفتے میں ہوا کا معیار خراب ہونے پر سپریم کورٹ نے نئی دہلی کی قریبی علاقوں کو حکم دیا کہ وہ کسانوں کو فصلوں کی باقیات نہ جلائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button