پاکستان

اڈیالہ جیل میں ہونیوالے سائفر کیس کی سماعت میں کیا ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

عدالت کسی خلل کے بغیر سماعت چلانا چاہ رہی ہے، اپنے وکلا کو کہیں سماعت کو سنجیدہ لیں، اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر اڈیالہ جیل آتا ہوں: جج ابو الحسنات

راولپنڈی (کھوج نیوز) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف اڈیالہ جیل میں سائفر کیس سماعت کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں ہونیوالی سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے وکلا عدالت میں پیش ہی نہیں ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی لاعلم نکلے، جج کی جانب سے وکلا کی عدم حاضری کی نشاندہی پر چیئرمین پی ٹی آئی نے حیرانگی کا اظہار کیا، وکلا کی عدم حاضری کا معلوم ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی نے ناراضی کااظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جج ابوالحسنات نے چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی خلل کے بغیر سماعت چلانا چاہ رہی ہے، اپنے وکلا کو کہیں سماعت کو سنجیدہ لیں، اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر اڈیالہ جیل آتا ہوں، پی ٹی آئی وکلا التوا پر التوا کر رہے ہیں۔سائفر کیس کی سماعت کیلئے اڈیالہ جیل میں نیا کمرہ عدالت مخصوص کردیا گیا، جیل میں مخصوص کیے گئے نئے ہال میں 100 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button