انٹرنیشنل

سوڈان کشیدگی، پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو ہائی الرٹ کر دیا

سوڈان میں جاری کشیدگی میں شدت ، پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اپنے شہر یوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا الرٹ جاری کر دیا ہے

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک، آ ن لائن) سوڈان میں جاری کشیدگی میں شدت کے باعث وہاں موجود پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ الرٹ جاری کی گئی ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ سوڈان میں جاری گشیدگی کی بنا پر شہری حد درجہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔پاکستانی سفارتخانے نے اپنا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کوئی بھی مسئلہ ہو تو سفارت خانے سے رجوع کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button