انٹرنیشنل

پاکستان میں جمہوری اقدار ‘اراکین کانگریس نے امریکی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد انہی جمہوری اقدار کا احترام کرے جو امریکا کو عزیز ہیں، امریکی رکن کانگریس ایلیسا سلوٹکن نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن) امریکی رکن کانگریس ایلیسا سلوٹکن نے کہا ہے کہ ری پبلکنز اور ڈیموکریٹ اراکین کانگریس وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھ رہے ہیں کہ پاکستان میں جمہوری اقدار پر عمل یقینی بنایا جائے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوے ایلیسا سلوٹکن نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی اپنے وطن کے بارے میں کس قدر فکر مند ہیں کہ وہ ترقی کرے اور وہاں جمہوریت پروان چڑھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن اراکین کانگریس امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن پر خط لکھ کر زور دے رہے ہیں کہ امریکا پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ اسلام آباد انہی جمہوری اقدار کا احترام کرے جو امریکا کو عزیز ہیں، ان اقدار میں آزادی اظہار، لوگوں کے اجتماع کی آزادی اور سب کو لے کر چلنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوں تو ڈیموکریٹس اور ری پبلکن اراکین بہت سی چیزوں پر اختلافات رکھتے ہیں لیکن جلد ہی یہ اچھی خبر ملے گی کہ محکمہ خارجہ سے اس ضمن میں مطالبہ کرنے کے لیے دونوں جماعتوں کے اراکین ہم آواز ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button