پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کیلئے روانہ

شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

اسلام آباد (کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گے ہیں’ وہ 28 سے 29اپریل کو ریاض میں ہونے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کریں گے جس میں سرمایہ کاری اور ولی عہد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاتارڑ اور وزیرخزانہ محمد اورنگزیب بھی سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالیناجارجیوا سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button