شوبز

مرد مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ،بہت سے لوگوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی اگر؟ متھیرا خطرناک اشارہ دیدیا

متھیرا نے اعتراف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں

لاہور (شوبزڈیسک ) مرد مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں ،بہت سے لوگوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی اگر؟ متھیرا خطرناک اشارہ دیدیا۔مرد مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں لیکن بہت لوگوں شادیاں ٹوٹ جائیں گیااگر؟ متھیرا نے خطرناک بات بتادی، اداکارہ و میزبان متھیرا نے اعتراف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔

متھیرا نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 2005 اور 2006 میں جب وہ ایک چھوٹے ٹی وی چینل پر پروگرام کرتی تھیں، اس وقت انہیں اردو نہیں آتی تھی، اس لیے بہت سارے لوگ براہ راست فون کالز پر آکر ان کی بے عزتی کر جاتے تھے یا انہیں غلط باتیں سنا کر جاتے تھے لیکن انہیں وہ باتیں سمجھ نہیں آتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ بعد میں انہیں بتایا جاتا کہ کالر نے ان کی بے عزتی کی یا ان کے لیے نامناسب بات کی تھی۔متھیرا نے کہا کہ لوگ تو ان کی بے عزتی کرتے تھے لیکن خدا نے انہیں اسی شو سے عزت اور شہرت بخشی اور آج وہ جو کچھ بھی ہی اسی شو کی وجہ سے ہیں۔

ماڈل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں اور متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے۔متھیرا نے واضح کیا کہ ابھی ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے، ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔

شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کا فوری طور دوبارہ شادی کا ارادہ نہیں اور نہ ہی انہیں کہیں سے شادی کی پیش کش ہوئی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جب وہ طیارے میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر کیا رد عمل دیتے ہیں، اس پر متھیرا نے بتایا کہ جیسے ہی وہ طیارے میں داخل ہوتی ہیں تو انہیں ہر طرف سے سبحان اللہ اور استغراللہ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں متھیرا نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن نے ہی ان کا فیس بک اکاونٹ اور دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بناتے تھے اور کچھ عرصے تک وہی انہیں چلاتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button