انٹرنیشنل

جوبائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوگئے

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ممکنہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا کے صدر جوبائیڈن سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوگئے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ممکنہ ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کے لیے تیار ہوں، ٹرمپ سے مباحثہ کر کے خوشی ہوگی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وہ تیار ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ بائیڈن اس کے لیے راضی ہیں۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مشیر نے صدر بائیڈن کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹھیک ہے ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان مباحثے کا انتظام کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button