پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی ولی عہدکی دعوت پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم تجارت، سرمایہ کاری اقدامات اور سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک پر بات چیت کریں گے، پاکستان اپنی ترجیحات، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے فروغ کے لیے مؤقف بیان کرے گا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی ولی عہدکی دعوت پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعظم سعودی عرب کے لیے آج روانہ ہوں گے، شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تجارت، سرمایہ کاری اقدامات اور سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک پر بات چیت کریں گے، پاکستان اپنی ترجیحات، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے فروغ کے لیے مؤقف بیان کرے گا۔ دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ مرکزی تقریب کے دوران وزیراعظم اور وفد عالمی رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں سعودی قیادت، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button