انٹرنیشنل

لندن کےنومنتخب میئرصادق خان نےبھی پاکستانی سیاست دانوں کی آوازسےآوازملالی

نو منتخب میئر لندن صادق خان نے پاکستانی معیشت کی بہتر ی جانب اہم قدم قرار دے دیا ہے۔

لندن(ویب ڈیسک) ’پاکستان کے لیے اس بار کر ڈالو‘ مہم میں لندن کے نو منتخب میئر صادق خان نے بھی پاکستانی سیاست دانوں کی آواز سے آواز ملالی۔ نو منتخب میئر لندن صادق خان نے پاکستانی معیشت کی بہتر ی جانب اہم قدم قرار دے دیا ہے۔  ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی امین الحق نے ملکی معاشی استحکام کو سیاسی استحکام سے جوڑا  اور کہا تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی معیشت کے لیے مل کر بیٹھنا ہوگا۔

 سابق وفاقی وزیر نے آئی ٹی سیکٹر کو زیرو ریٹنگ کرنے اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔  جے یو آئی کے ناصر موسی زئی نے کہا کہ حقیقی عوامی نمائندگی رکھنے والی مستحکم حکومت کے بغیر معیشت کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، شارٹ ٹرم سیاسی مفادات کی اسیر حکومتیں معاشی استحکام نہیں دے سکتیں۔

قومی وطن پارٹی کے سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ معیشت کے اس حال تک پہنچنے کی وجوہات کا تعین ضروری ہے، چاہے یہ فیصلے سیاسی لوگوں نے کیے ہوں یا اداروں نے، غلطی کا تعین کیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button