پاکستان

 ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کےججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر،رانا ثنااللہ نے اپنی ہی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اور سرکاری امور رانا ثنا اللہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ کےججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر،رانا ثنااللہ نے اپنی ہی حکومت سے اہم مطالبہ کردیا۔رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی اور سرکاری امور رانا ثنا اللہ نے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کرنے کا مطالبہ کردیا۔  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر ایک کی جائے، چیف جسٹس کی مدت بھی فکس ہونی چاہیے ۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہاں تو یہ بھی ہوا ہے کہ 14 ،14 دن کے چیف جسٹس بھی بنے ہیں، کوئی بھی ادارہ ایسا نہیں جس کے سربراہ کی مدت فکس نہ ہو، دونوں معاملات ڈسکس ہورہے ہیں اور سب سے زیادہ عدلیہ اور بار میں یہ بات ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ چیف جسٹس کی مدتِ ملازمت 3 سال کرنے یا پھر سپریم کورٹ کے ججوں کی ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سے بڑھا کر 68 سال کرنے پر بھی باتیں سننے میں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی تک بطور وزیرِ قانون اس پر انہیں کام کی ہدایت نہیں ملی ، لیکن وہ اس معاملے کو مسترد نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button