پاکستان

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے 9 مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قراردیدیا

پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ڈیرہ غازی خان(کھوج نیوز)پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نے 9 مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قراردیدی۔ پاکستان تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات کو فالس فلیگ آپریشن قرار دے کر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔  پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔  انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کی طرح 9 مئی کی تحقیقات بھی ملک کی ضرورت ہے ، 9 مئی کے فالس فلیگ آپریشن کا مقصد پی ٹی آئی کو کچلنا تھا۔ زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی کرکے فارم 47 کی بنیاد پر ایک جعلی حکومت بٹھائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button