پاکستان

سعودی عرب کے 50 رکنی وفد کی آمد، پاکستان میں اربوں کی سرمایہ کاری فائنل

تجارتی وفد پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا اور پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ لے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) سعودی عرب کے 50 رکنی وفد کی آمد کے بعد پاکستان میں وسیع پیمانے پر اربوں کی سرمایہ کاری کے معاملات فائنل،روزگار کے مواقع بھی ملیں گے،تفصیلات کے مطابق

تین روزہ پاک سعودی سرمایہ کاری کانفرنس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ سعودی عرب سے پچاس اہم کاروباری شخصیات کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، تجارتی وفد پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کرے گا اور پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کا جائزہ لے گا۔ تجارتی وفد میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی تیس کمپنیوں کے نمائندے شامل ہیں۔ ان نمائندوں میں ٹیکنالوجی، توانائی، ہوا بازی، تعمیرات، مائننگ اور ہیومن ریسور سز اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button