انٹرنیشنل

مودی کو شکست کا خطرہ، 28سال بعد مقبوضہ کشمیر کے تین حلقوں سے بی جے پی امیدواروں کی چھٹی

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی نے 1996 کے بعد سے پہلی مرتبہ انتخابات میں کشمیر کے تین حلقوں سے اپنا کوئی امیدوار کھڑا ہی نہیں کیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو موجودہ انتخابات میں شکست کا خطرہ، 28سال بعد پہلی مرتبہ مقبو ضہ کشمیر کے تین حلقوں سے بی جے پی کے امیدواروں کی چھٹی ہو گئی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پرامن کشمیر کا بیانیہ جھوٹا ثابت ہونے کے خوف سے کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں سے بی جے پی کا کوئی امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہی نہیں ہوا۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں مقامی جماعتوں نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے، نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ واضح طور پر بی جے پی کے دعوے اور زمینی حقائق میں فرق ہے۔ بی جے پی کی کشمیر یونٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے انتخابات نہ لڑنے کا پارٹی کا فیصلہ ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button