پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نئے ایس او پیز، نیب کھڈے لائن

نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا،ایس او پیز کو قانونی شکل دینے کیلئے نیب نے سپیکر سے مدد مانگ لی : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے احتساب بیورو (نیب ) کے متعلق نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں جس کے بعد نیب کا ادارہ ان کے مرہون منت ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا،ایس او پیز کو قانونی شکل دینے کیلئے نیب نے سپیکر سے مدد مانگ لی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کیا جا سکے گا، کسی بھی رکن کیخلاف شکایت پر سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جائے گا، صرف الزامات پر کسی رکن یا سیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایاجائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسر ایک ماہ سے ایک سال تک قید بھگتے گا، متعلقہ افسر کو 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکے گا، نیب کا کوئی افسر کسی بھی حیثیت میں میڈیا یا عوام میں کوئی بیان نہیں دے گا، نیب افسر متعلقہ سیاسی اور منتخب رہنما کیخلاف ریفرنس دائر ہونے پر ہی بیان دیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button