سوشل ایشوز

حکومت کا شہریوں پر ایک اور وار، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بے پناہ اضافہ

موٹر سائیکل، کار، ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسوںمیں 25 فیصد اضافہ، ارجنٹ لائسنس حاصل کرنیوالوں کو 2ہزار روپے اضافی جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت نے شہریوں پر ایک اور وار کرتے ہوئے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس کے ڈرائیونگ لائسنس بنانے والے شہری سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل، کار، ایل ٹی وی، ایچ ٹی وی لائسنس کی فیسیں 25فیصد بڑھا دی گئیں،نوٹیفکیشن کے مطابق ارجنٹ لائسنس حاصل کرنیوالوں کو بھی 2ہزار روپے اضافی جمع کرانا ہونگے، لائسنس بنوانے والوں کو گاڑی کے ٹیسٹ کی مد میں اضافی فیس جمع کرانا ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر سائیکل، کار کے ٹیسٹ کیلئے 200روپے اضافی جمع کرانا ہونگے،ایل ٹی وی ٹیس کی فیس 300،ایچ ٹی وی کی 500روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button