انٹرنیشنل

چین نے افغان حکومت کو خوشخبری سنادی

افغانستان کےعبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے بدھ کے روز چینی سفیر ژاؤ شینگ کی اسناد قبول کرلیں۔ چینی سفیر نے اپنا کام بھی شروع کردیا۔

کابل(ویب ڈیسک)چین نے افغان حکومت کو خوشخبری سنادی، افغانستان کےعبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے بدھ کے روز چینی سفیر ژاؤ شینگ کی اسناد قبول کرلیں۔ چینی سفیر نے اپنا کام بھی شروع کردیا۔ سن2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی غیر ملکی سفیر کی یہ پہلی تقرری ہے۔

افغان حکومت حکومت  کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغامات میں کہا کہ چینی سفیر ڈاکٹر ژاؤ شینگ نے اپنی سفارتی اسناد عبوری افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کو پیش کیں۔

چینی سفیر ڈاکٹر ژاؤ شینگ نے بدھ کی شام ایکس پر ایک پیغام میں کہا، ”چینی حکومت اور قوم کی جانب سے میں چینی سفیر کی حیثیت سے میری موجودگی کو قبول کرنے پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

انہوں نے مزید لکھا کہ چین کے ساتھ مضبوط اور قریبی سیاسی اور اقتصادی تعلقات چاہتا ہے اور اسے دونوں ممالک اور اقوام کی ضرورت اور فائدہ سمجھتا ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے اس انٹرویو کے چند روز بعد سامنے آئی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ افغان طالبان کی حکومت کا کوئی جواز نہیں ہے۔

طالبان کے تحت امارت اسلامیہ افغانستان کو کسی دوسری حکومت نے سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا ہے۔ چین نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا سفیر کی تقرری طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کی جانب ایک قدم کے مترادف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button