پاکستان

،پی ٹی آئی کی کو ایک اورجھٹکا، 90 دن میں انتخابات کرانےکی درخواست

اسلام آباد(کھوج نیوز)،پی ٹی آئی کی کو ایک اورجھٹکا، 90 دن میں انتخابات کرانےکی درخواست، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی 90 دن میں انتخابات کرانےکے لیے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی 90 دن میں الیکشن کرانے کی درخواست پر اعتراضات عائد کر کے واپس کر دی۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے سپریم کورٹ آنے سے قبل کسی متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا، صدر مملکت کو آرٹیکل 248 کے مطابق درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا، درخواست میں نہیں بتایا گیا کہ درخواست گزار کا کونسا بنیادی حق متاثر ہوا۔

اس کے علاوہ درخواست میں آرٹیکل 184/3 کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے بیر سٹر علی ظفر کے توسط سے درخواست دائر کی تھی جس میں  90 روز میں انتخابات کرانے کی استدعا کی گئی تھی۔ درخواست میں مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ کالعدم قراردینےکی بھی استدعا تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button