انٹرنیشنل

پاکستان میں دہشت گردی، افغان حکومت نے بڑا بیان داغ دیا

پاکستان کو سکیورٹی چیلنجز کا سامنا، پشاور حملے کی پاکستان کو مکمل تحقیقات کرنا چاہئیں،وزیرخارجہ امیر متقی کا بیان

کابل(این این آئی ) افغانستان کی طالبان حکومت نے کہاہے کہ پاکستان کو اپنے چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ پشاور حملے کی پاکستان کو مکمل تحقیقات کرنا چاہئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین حملوں میں استعمال نہیں ہورہی۔ پشاور حملے کی پاکستان کو مکمل تحقیقات کرنا چاہئیں۔افغان وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ افغانستان میں جنگ اور بم حملے ہوتے رہے ہیں تاہم کسی خود کش حملے میں چھت اڑنے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوتے نہیں دیکھے۔

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط، سرکاری افسران کی منجی ٹھک گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button