انٹرنیشنل

مودی سرکارکا پاگل پن، دفاعی بجٹ میں حیران کن اضافہ’ سب حیران

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کر دیاجس کے بعد 73 ارب ڈالر دفاع کی مد میں رکھے گئے ہیں

نئی دہلی(کھوج نیوز ، این این آئی )جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے پاکستان اور چین کے ساتھ سرحد پر تنازعات اور جھڑپوں سے نمٹنے کیلئے سالانہ دفاعی بجٹ میں 13 فیصد اضافہ کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتھارمن نے 550 ارب ڈالر کے بجٹ کا اعلان کیا جس میں 73 ارب ڈالر دفاع کی مد میں رکھے گئے ہیں، اسلحے کی درآمدات کیلئے بھارت زیادہ تر انحصار اپنے دیرینہ پارٹنر روس پر کرتا ہے جبکہ دیگر اسلحہ امریکا، فرانس اور اسرائیل سے خریداجاتا ہے۔بھارتی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت فوجی آلات و اسلحہ سازی میں خود انحصاری کو فروغ دینا چاہتی ہے۔واضح رہے کہ بھارت دنیا میں اپنی فوج پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرنے والے ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

فواد چوہدری کو عزت راس نہیں آئی، جنرل باجوہ کو امریکا کا پٹھو قرار دیدیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button