انٹرنیشنل

خالصہ تحریک کو ایک بار پھر زندہ کرنے والا نوجوان کون؟

امرت پال سنگھ اب بھنڈرا والا کی طرز کا لباس پہنتے ہیں اور ان کے حامی حامی خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک) سکھ نوجوان امرت پال سنگھ نے خالصہ تحریک کو ایک بار پھر زندہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق 29 سالہ امرت پال سنگھ سندھو دبئی میں اپنے والد کے ساتھ ٹرانسپورٹ کے کاروبار میں مدد کرتا تھا لیکن اب وہ اداکار و سیاسی کارکن دیپ سدھو کی تنظیم ”وارث پنجاب دے” سے وابستہ ہو کر خالصہ تحریک اور سکھوں کے لئے الگ ریاست ”خالصتان” کے لئے سرعام تحریک چلا رہے ہیں۔ امرت پال سنگھ سدھو کی تحریک اور سرگرمیوں کی وجہ سے بھارت کے خفیہ اداروں اور پولیس میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

یہ بھی رپورٹس ہیں کہ امرت پال سنگھ نے ناصرف اپنی تنظیم ”وارث پنجاب دے” کی صدارت سنبھال لی ہے بلکہ وہ بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں خالصہ تحریک کا پرچار بھی کر رہے ہیں۔ ”وارث پنجاب دے” کی صدارت سنبھالنے کے لئے امرت پال سنگھ نے اس مقام کا انتخاب کیا تھا جہاں پر خالصہ تحریک کے بانی بھنڈرا والا نے جنم لیا تھا۔ امرت پال سنگھ اب بھنڈرا والا کی طرز کا لباس پہنتے ہیں اور ان کے حامی حامی خالصتان کے حق میں نعرے لگاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ امرت پال سنگھ کی تحریک میں دن بدن شدت آتی چلی جا رہی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی اور عمران خان میں کشیدگی کی اصل کہانی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button